پاکستان

اوور سیز ووٹنگ کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو جائیگا، سینیٹر فیصل جاوید

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کا بل منظور ہوناخوش آئند ہے، یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہو جائیگا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوںنے کہا کہ ووٹ دینا ہمارے اوور سیز پاکستانیوں کا حق ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفاد کی قانون سازی چاہتی ہے اور عوامی قانون سازی پر بارگین چاہتی ہے، اپوزیشن نے اوورسیزمیں اپنی جائیدادیں اور سرمایہ بنایا تاہم اپنے ادوار میں صرف اپنا ہی سوچا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ انشاء اللہ اوور سیز ووٹنگ کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کبھی بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں کو اپنا سرمایہ نہیں سمجھا گیا، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: