دنیا

کینیڈا میں جاں بحق پاکستانی خاتون دہشتگردی کو تعلیم کے ذریعے ختم کرنے کے حق میں تھیں

Written by Peerzada M Mohin

کینیڈا میں جاں بحق پاکستانی خاتون دہشتگردی کو تعلیم کے ذریعے ختم کرنے کے حق میں تھیں۔کینیڈا میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے ایک مدیحہ سلمان صحافی بھی تھیں جو پاکستان میں آرمی پبلک اسکول جیسے دہشت گردی کے واقعات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں بہت سے اسکول قائم کیے جانے کے حق میں تھیں۔44 سالہ مدیحہ سلمان، سلمان افضال کی اہلیہ تھیں اور یہ دونوں میاں بیوی دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہوئے۔ مدیحہ سلمان کا ایک آرٹیکل سوشل میڈیا میں شیئر کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے کینیڈا کے اخبار دا لنک میں ایک آرٹیکل لکھا اور ایک جوڑے کا تعارف کرایا جو اے پی ایس کے 141 شہیدوں کے نام پر پاکستان میں 141 اسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹورنٹو میں مقیم ذکی پٹیل اور ان کی اہلیہ سعیدہ نے 141schools.org نامی ویب سائٹ قائم کی تھی اور پاکستان میں اسکول بنانے کے لیے دا سٹیزن فاونڈیشن نامی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ ان ہی کے مقصد کی حمایت کرتے ہوئے مدیحہ سلمان نے لکھا تھا کہ تعلیم ہی ذہن میں وہ بصیرت پیدا کرتی ہے جس سے انسان دہشت گردی کے مقابلے میں کھڑا ہو سکتا ہے اور تعلیم ہی سے ہم پاکستان اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: