دلچسپ خبریں دنیا

روس کی جیلوں میں تعینات خواتین اہلکاروں کا مقابلہ حسن

Written by Peerzada M Mohin

روس کا وفاقی محکمہ جیل خانہ جات ملک کی جیلوں میں تعینات جیل وارڈنز کے درمیان مقابلہ حسن کروا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی محکمہ جیل نے اس مقابلہ حسن کو مِس پینل سسٹم کونٹیسٹ2021کا نام دیا ہے۔اس مقابلہ حسن میں ملک بھر کی مختلف جیلوں میں تعینات خاتون اہلکاروں نے حصہ لیا،اس مقابلے کے آخری مرحلے تک کل 100 حسینائوں میں سے 12 حسینائیں ہی پہنچ پائیں۔روس کے وفاقی محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق آخری مرحلے میں شامل حسینائوں کے لیے ووٹنگ سات جون سے 11 جون تک ہو ئی، فاتح حسینہ کا اعلان ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جائے گا۔وفاقی محکمہ جیل خانہ جات کی ویب سائٹ کے مطابق اس مقابلہ حسن میں یہ حسینائیں چار طرح کی پرفارمنسز کا مظاہرہ کریں گی جن میں وہ روس کے حسن، پولیس کے شعبے کی ترویج، کسی میوزیم میں نمائش پر مبنی ویڈیو اور ایک ڈانس نمبر پر پرفارمنس شامل ہے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: