انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا نے قلفی بیچنے والے کو شخص کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دیدی

Written by Peerzada M Mohin

پاکستانی سوشل میڈیا نے قلفی بیچنے والے کو شخص کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دیدی۔گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک قلفی والے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔مختصر سی ویڈیو میں ، ایک ادھیڑ عمر کے قلفی والے شخص کو خوبصورت آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں قلفی والا گانے کی طرح گنگناکر قلفی بیچنے کی کوشش کررہا ہے اور قلفی والے کی اسی کوشش اور آواز کے شہزاد رائے مداح ہوگئے۔شہزاد رائے نے ویڈیوپوسٹ کے کیپشن میں قلفی والے کو داد دیتے ہوئے لکھا ، واہ قلفی والے بھائی کیا بات ہے کھائے بغیر مزا آگیا۔گلوکار کی شیئر کی گئی ویڈیوسوشل میڈیا وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی بڑی تعداد نہ صرف دیکھ رہی ہے ۔اسرا انعم نامی صارف نے لکھا ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آگئے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں موجود شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے بے پناہ مماثلت رکھتا ہے۔انیس الرحمان نامی صارف نے لکھا عمران خان کے اقتدار میں انگریز پاکستان میں قلفی بیچنے پر مجبور۔ایک صارف نے ویڈیو میں موجود شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریٹائرمنٹ کے بعد قلفی بیچتے ہوئے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: