انٹرٹینمنٹ

شجاع آباد میں دلہن سے زیادتی کرنیوالا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Written by Peerzada M Mohin

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ زیادتی کرنے والا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عابدی ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا جسے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم عابدی نے دلہن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز قبل شجاع آباد کے علاقے میں اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کے دوران دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق صبح سویرے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ بستی ملوک کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے اس کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، حملے میں ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: