دنیا

جوبائیڈن اسرائیل عرب تعلقات کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں، امریکی میڈیا

Written by Peerzada M Mohin

امریکی میڈیا نے کہاہے کہ جوبائیڈن اسرائیل عرب تعلقات کے حوالے سے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کی پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہے اور عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کے نئے امکان دیکھ رہی ہے۔ صدر بائیڈن اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے عرب ریاستوں کو نہ صرف ترغیب دے رہے ہیں بلکہ موجودہ معاہدوں کو مستحکم کرنے پر بھی زور دے رہے ہیں۔ تاہم امریکی عہدیداروں نے ان مسلم اور عرب ممالک کا نام بتانے سے انکار کیا ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل سے پہلے ہی سفارتی تعلقات استوار کرچکے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: