جرم

چندر وز قبل اغواہ ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد

Written by Peerzada M Mohin

چندر وز قبل اغواہ ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد ہو گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ نا رووال کے نواحی گائوں کی رہائشی سترہ سالہ(ف) کی لاش 16روز گزرنے کے بعدنہر مرالہ راوی کی ملک پور جھال اور میرووال کے پل کے درمیان نہر کی پٹری سے مل گئی جوہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی تھی۔ ورثاء نے لاش کی شناخت کپڑوں اور چوڑیوں سے کی ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کو اغواہ کرنے کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا گیا ۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکلر نارووال چودھری اطہر اور ماڈل تھانہ بدوملہی کے ایس ایچ او محمد عارف پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں منتقل کردیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: