انٹرٹینمنٹ

رِض احمد فلموں میں مسلمانوں کی نمائندگی کے انداز کو بدلنے کیلئے کوشاں

برطانوی اداکار رِض احمد نے فلموں میں مسلمانوں کے دکھائے جانے والے انداز میں بہتری لانے کی کوشش کا آغاز کر دیا ہے۔رض احمد نے کہا کہ فلموں میں مسلمانوں کے دکھائے جانے والے انداز پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلمان کرداروں کو فلموں میں بمشکل ہی دکھایاجاتا ہے اور مسلمانوں کے جو کردار بڑے پردے پر دکھائے جاتے ہیں وہ منفی ہوتے ہیں۔اداکار رض احمد نے انسٹاگرام پر اس بارے میں بتایا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی بڑے پردے پر نمائندگی میں بہتری لانے کے لیے اننبرگ انکلوژن انیشی ایٹو، پلرز فنڈاور فورڈ فائونڈیشن کے ساتھ مل کر ایک چھوٹی سی کوشش کا آغاز کیا ہے۔رض احمد نے بتایا کہ ‘سکرین پر مسلمانوں کی نمائندگی صرف ان پالیسیوں کے لیے کارآمد ہوتی ہے جو نافذ کی جاتی ہیں’۔اداکار نے اس حوالے سے ہونے والی تحقیق کے بارے میں بتایا کہ ‘اننبرگ انکلیوڑنشن انیشی ایٹو کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 2017ء سے لے کر 2019ء میں ریلیز ہونے والی تمام کامیاب ہونے والی فلموں میں سے 10 فیصد سے بھی کم فلموں میں کم سے کم ایک مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا کردار ملا’۔رض احمد نے بتایا کہ ‘تحقیق کے مطابق فلموں میں مسلمان کرداروں کو کسی دہشت گرد یا غدار کے طور پر دکھایا گیا تھا یا پھر آدھے سے زیادہ کردار تشدد کا شکار تھے’۔ 38 سالہ ادکار نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلم اداکاروں، مصنفوں اور پروڈیوسرز کو فلم اور ٹی وی کے کاروبار میں شامل کرنے کیلئے فنڈ کی مدد سے ہمیں مسلمانوں کی بڑے پردے پر نمائندگی کے انداز کو بدلنا ہوگا۔اس حوالے سے اداکار نے لوگوں سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی، انہوںنے کہاکہ وہ یہ کام اکیلے نہیں کرسکتے ہیں اس اقدام کے لیے انہیں سب کے حمایت کی ضرورت ہوگی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: