انٹرٹینمنٹ

بشریٰ انصاری نے معین اختر کیساتھ اپنی بیٹی میرا انصاری کے بچپن کی تصویر شیئر کردی

فلم و ٹی وی انڈسٹر ی کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کے ساتھ اپنی بیٹی میرا انصاری کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک حسین یاد شیئر کی ہے جو اداکارہ کے جوانی کے دنوں کی ہے۔تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ اْن کی بیٹی میرا انصاری اور لیجنڈری اداکار معین اختر بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میرا انصاری مائیک میں کچھ بول رہی ہیں جبکہ بشریٰ انصاری اور معین اختر اْن کا حوصلہ بْلند کرتے نظر آرہے ہیں۔بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میرے لیجنڈری دوست معین اختر اور میری پیاری بیٹی میرا انصاری۔’سینئر اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین بہت پسند کررہے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: