پاکستان صحت

بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

Written by Peerzada M Mohin

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے کورونا کے پھیلا ئوکو روکنے کے لئے مزید چار ممالک کو کیٹیگری سی کی فہرست میں شامل کرلیا ، جس کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلا کو روکنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی)نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں مزید ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔این سی او سی کے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید چار ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق ایران، عراق، بھارت سمیت کیٹیگری سی میں 26ممالک شامل ہیں اور کیٹیگری سی ممالک مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ لازم ہوگا۔یاد رہے 08 جون کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کو مطلع کیا گیا تھا کہ ملک کے ایئرپورٹس پر کورونا سے متاثرہ مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس پایا گیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: