پاکستان کاروبار

اسلام آباد میں سگریٹ فروشوں کی مکمل رجسٹریشن کا کام جلد مکمل ہو جائے گا، بلال اعظم

Written by Peerzada M Mohin

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہاہے کہ اسلام آباد میں سگریٹ فروشوں کی مکمل رجسٹریشن کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے جوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانا مشن ہے،ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ نی بک سکیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد تمباکو نوشی سے متعلقہ بیماریوں سے مر جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر نوجوان واک اور دوسری صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں تو صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: