پاکستان جرم

رحیم یار خان ،خانپور میں تشدد کا شکار ہونے والی پولیو ٹیم کے اعزاز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تقریب کا اہتمام

Written by Peerzada M Mohin

رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں گذشتہ روز تشدد کا شکار ہونے والی پولیو ٹیم کے اعزاز میں وزیراعلی پنجاب کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تشدد اور ہراسمنٹ کا نشانہ بننے والی پولیو ٹیم کو وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا پولیو ورکرز، پولیس اور سیکورٹی برانچ کے عملہ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم۔شہزاد اور پولیس افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی پولیو ٹیموں ، پولیس جوانوں کو پھول اور نقد انعامات سے نوازاگیا س موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا کھنا تھا کہ پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیرو اور ان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے پولیو ورکرز شدید موسمی حالات میں ہمارے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے فریضہ کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ پولیو کا ارض پاک سے خاتمہ صرف حکومت نہیں معاشرے کے ہرطبقہ کی ذمہ داری ہ والدین اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں خانپور پولیو ٹیم پر تشدد کا واقع افسوسناک ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر بہاولپور ڈویژن نے واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی پولیو ٹیموں کی حفاظت پر معمور پولیس جوانوں۔کو سلام پیش کرتا ہوں تقریب کا مقصد اپنی پولیو ٹیموں اور سیکورٹی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ہمیں اپنے ہیلتھ ورکرز اور سیکورٹی اداروں کو یقین دلانا ہے کہ حکومت اور قوم آپ کے ساتھ ہے ایسے بزدلانہ واقعات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: