انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ نے خود کو ‘بہادر پرندہ’ قرار دیدیا

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘عہدِ وفا’ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ‘بہادر پرندہ’ قرار دے دیا۔ہر گزرتے دن کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی معنی خیز پوسٹ سے ناقدین کے منہ بند کردیے۔علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پْراعتماد نظر آرہی ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے ہاتھ پر ‘پرندوں’ والا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔اداکارہ نے تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بہادر پرندے تنہا اْڑنے سے نہیں ڈرتے۔علیزے شاہ کی اس معنی خیز پوسٹ کو جہاں اْن کے ناقدین ناپسند کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے مداحوں کی بڑی اْن کی پوسٹ لائک کرچکی ہے۔اب تک علیزے شاہ کی پوسٹ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں ندا یاسر اور اْن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ ‘یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا تھا کہ ‘بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اْن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ‘میرا دل میرا دشمن’ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: