کھیل

گڈ لک رضوان ! شمع روشن رہے

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیا سٹار پلئیر اورمستقبل کا لیڈر مل گیا۔۔ بے مثال کامیابی پر شمع کرکٹ کلب کا اپنے سابقہ کھلاڑی کو خراج تحسین

ملتان کو پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل جتوانے اور پہلی بار چیمپئن بنوانے پر پوری قوم کو محمد رضوان پر ناز ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سالوں بعد ایسا ریکارڈ سازپلئیر ملا ہے جس نے اپنی بھرپور لگن، محنت اور جوش و خروش سے سپورٹس مین سپرٹ کی اعلی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ خیر پختوانخواہ کا ایک 16 سالہ بچہ ایسا ٹیلنٹ ثابت ہوگا کہ ساری دنیا اسے رشک کی نگاہ سے دیکھے گی۔ محمد رضوان نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز آئی ایم جی سی کے ‘شمع کرکٹ کلب’ سے کیا۔ شمع کرکٹ کلب کے کوچز نے اس نوجوان لڑکے کے ہنر کو دیکھا اور پوری توجہ اور پیشہ ورانہ تربیت سے اسے نکھارنا اور سنوارنا شروع کردیا۔


شمع کرکٹ کلب اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ‘افتخار احمد’، ‘ماز خان’، ‘محمد الیاس’، ‘عادل امین’، ‘حماد الحسن’ جیسی اعلی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی فراہم کر چکا ہے۔ ان کھلاڑیوں کی طرح محمد رضوان کی بطور پلئیر ترقی اور ترویج میں بھی شمع کرکٹ کلب نے کوئی کسر نہ چھوڑی اور ٹریننگ،پریکٹس سمیت پرفارمنس کے اعلی معیار تک پہنچنے کیلئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جس کے بعد محمد رضوان نہ صرف پاکستان کے نیشنل ٹیم کیمپ میں منتخب ہوا بلکہ عالمی سطح پر کھیلنے والے لا تعداد کھلاڑیوں میں بھی اپنی منفرد شناخت بنائی اور لاکھوں شائقین کی نظر میں اپنا مقام و مرتبہ حاصل کیا بلاشبہ پاکستانی ٹیم کی اس ٹاپ گن کے پاس تمام ضروری خوبیاں جیساکہ ٹائمنگ، مہارت اور لڑنے کاجذبہ بدرجہ اتم موجود ہے جس کی بدولت محمد رضوان تینوں فارمیٹس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ضرورت بن چکے ہیں۔

بلاشبہ یہ شمع کرکٹ کلب کی کوچنگ اور تربیت کا اثر تھا جس نے محمد رضوان کے ٹیلنٹ کو ہر سطح پر نکھارا اور اس میں لیڈر شپ کی خوبیوں کو بھی پروان چڑھایا جس کی بدولت محمد رضوان کرکٹ کے عالمی جریدے ‘وزڈن کی مرتب کردہ ”کرکٹرز الیمانیک 2021’ میں کے نامزد کردہ ٹاپ 5کھلاڑیوں میں شامل ہوا، ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی محمد رضوان کو ‘سال 2020 کے ٹیسٹ کرکٹر ’منتخب کرکے اسے اسکی محنت کا پھل فراہم کیا جبکہ اب پی ایس ایل 2021 کا فاتح کپتان بن کر اپنے روشن مستقبل کی نوید دے دی ہے۔ آئی ایم جی سی اورشمع کرکٹ کلب اپنے اس ہونہار پلئیر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہوئے یہ امید رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں محمد رضوان مزید ٹائٹلز جیت کر اپنے کلب، ٹیم اور وطن عزیز کیلئے عزت و کامرانی کا باعث بنیں گے اور بھرپور محنت اور جانفشانی سے نت نئے ریکارڈزبنا کر لیجنڈ پلئیرز کی فہرست میں منفرد مقام بھی حاصل کریں گے۔

گڈ لک رضوان ! شمع روشن رہے۔۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: