انٹرٹینمنٹ

فوج بہادر کی یہ شان ۔۔۔۔یوم دفاع پر میگھا کا پاک فوج کو سلام

اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے یوم دفاع پاکستان پر پاک افواج کے لئے ترانہ”فوج بہادر کی یہ شان “ریلیز کر دیاہے۔

میگھا نے 6 ستمبر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ تیار کیاہے ملی نغمے میں پاکستان کی افواج کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ملی نغمے کی عکسبندی لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے۔ ترانے کو شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے ۔۔۔

اس حوالے سے گلوکارہ میگھا کا کہناہے کہ ترانے کی ویڈیو انکے یوٹیوب چینل” میگھا جی آفیشل ” اور سوشل میڈیا پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔۔۔

ملی نغمے کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیا ہے جبکہ نغمہ نگار علی بخاری ہیں۔ ملی نغمے کے ڈائریکٹر سلیم خان اور ڈی او پی آصف جاوید ہیں جبکہ ترتیب اور آرگنائزر زیشان علی جانو اور وقاص علی ہیں

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: