انٹرٹینمنٹ

معروف فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔دوسری جانب نجی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل ہسپتال لایا گیا تھا، وہ کرونا وائرس کی علامات میں مبتلا تھیں، ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا تاہم ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: