انٹرٹینمنٹ

اداکار، رائٹر و ہدایتکار جمیل بسمل کی 16ویں برسی بدھ کو منائی جائیگی

Written by Peerzada M Mohin

معروف اداکار، رائٹر اور ہدایت کار جمیل بسمل کی 16ویں برسی 12مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی ۔تھیٹر اور ٹی وی کا بڑا نام جمیل بسمل جنہوں نے نصف صدی تک فن کی خدمت کی تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے مقصدیت کا بھی پیغام دیا۔جمیل بسمل کا شمار پاکستان میں تھیٹر کے بانیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 1974 میں چلڈرن تھیٹر کی بنیاد ڈالی۔ا سٹیج کے لیے 60 ڈرامے لکھے، 600 میں اداکاری کی جبکہ 360 ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔1990 میں فن کی خدمت پر جمیل بسمل کو پرائیڈ آف پرفامنس سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی دیگر اعزازات بھی اپنے نام کیے۔جمیل بسمل 12 مئی 2005 کو 63 برس کی عمر میں اس دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: