انٹرٹینمنٹ

گائیکی آسان فن نہیں ،دس گھنٹے تک مسلسل ریاضت بھی کی ہے ‘ سائرہ نسیم

Written by Peerzada M Mohin

نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میںنے انتہائی کم عمری میں گائیگی کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا،فلموں میںبھی کام کرنے کی بھی پیشکش ہوئی لیکن انکارکردیا کیونکہ میں سمجھتی ہوں فلم میر امزاج نہیں ہے ،آج تو سوشل میڈیا نے گلوکار اور اداکار بننا آسان بنا دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہمیں جب اپنی پہلی پرفارمنس دی تو پہلا گاناہی میڈم نور جہاں کا پیش کیا اور اس وقت استاد اسد امانت علی ، زیبا بیگم سمیت دیگر بڑے فنکار موجود تھے،مجھے اس وقت استاد اسد امانت علی خان نے انعام بھی دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ گائیکی آسان فن نہیں ہے اس کے لئے خون جگر دینا پڑتا ہے ،میں نے دس دس گھنٹے تک بھی مسلسل ریاضت کی ہے ، کیا آج کے گلوکار اتنے گھنٹے ریاضت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فن کو سیکھنے کے لئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے تب جا کر اس کے اصل رموز سمجھ آتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: