انٹرٹینمنٹ

نئی اردوایکشن فلم”وارآف ٹائیگر” کا ٹیزرریلیز،فلم 20 اپریل کو ریلیز کی جائیگی

نئی اردو ایکشن فلم”وار آف ٹائیگر” کا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نئی پاکستانی فلم”وارآف ٹائیگر” کا ٹیزر گذشتہ دنوں ٹی ڈبلیو ایسفلمز کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگرسوشل سائیٹس پر ریلیز کیاگیاتھا جسے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے اس فلم کے ہدائتکار اے آر ملک ہیںجبکہ اس فلم کے رائیٹر ،پروڈیوسر پاکستان کے معروف باڈی بلڈر،فٹنس ایکسپرٹ ٹائیگر وقارشیخ ہیں جنہوں نے اس فلم میں مرکزی کردار اداکیا ہے اس فلم میں ٹائیگر وقار شیخ کے مدمقابل اقراچوہدری ہیروئین اور ولن کاکردار اسدجٹ نے اداکیاہے۔ایک ملاقات کے دوران ٹائیگر وقارشیخ نے بتایاکہ ان کی یہ نئی فلم20 اپریل کو ٹی ڈبلیو ایسفلمزکے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل میڈیاپرریلیز کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”وارآف ٹائیگر”ایک ایکشن مووی ہے جس میں نیوٹیلنٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم بہترین اورجدیدٹیکنالوجی کے ساتھ عکسبندکی گئی ہے جو فلم بینوں کو بے حد بھائے گی۔ٹائیگر وقار شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوگی اور انشاء اللہ انڈسٹری کی بحالی کے لیئے اہم کردار اداکرے گی۔ٹائیگر وقار شیخ نے مذید بتایاکہ وہ ایک پروفیشنل باڈی بلڈر اور سند یافتہ فٹنس ایکسپرٹ ماڈل،سنگر،رائیٹر و آرٹسٹ ہیں انشاء اللہ وہ آئندہ بھی فلم شائقین کے لیئے اچھے اچھے پراجیکٹ تیار کرینگے کیونکہ انہیں کام کرنے کا جنون ہے اور وہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کے لیئے نئے سبجیکٹس پر کام کرتے رہیں گے۔

 

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: