پاکستان صحت

کرونا ویکسی نیشن کے ذریعے جسم میں چپ داخل کرنے کا پروپیگنڈا، حقیقت سامنے آگئی

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد حسب توقع اس کے خلاف مہمات بھی شروع ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف مختلف بے سروپا ویڈیوز کا راز فاش ہوگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ بازو پر ویکسین کی انجکشن لگنے والی جگہ پر لوہا چپکا کر دکھا رہے ہیں، ان کا دعوی ہے کہ ویکسین کے ذریعے ان کے جسم میں مقناطیسی چپ ڈالی گئی ہے۔ایک اور صاحب نے بازو پر انجکشن لگنے والی جگہ پر بلب رکھ کر اسے روشن کر کے دکھا دیا جیسے ان کے جسم میں کوئی برقی لہر دوڑائی گئی ہو تاہم ایک نوجوان نے بزرگ کی ویڈیو کا بھانڈا پھوڑ دیا، اس نے دکھایا کہ کس طرح بغل میں مقناطیس دبا لیا جائے تو بازو کے اوپر لوہا چپکنے لگتا ہے، اس مقام کے علاوہ جس میں کہیں اور لوہا نہیں چپکتا۔مشیر سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ان ویڈیوز کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی چیزوں پر کان نہ دھریں، عوام بے فکر ہو کر ویکسی نیشن کروائیں تاکہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ ہوسکیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: