پاکستان

سائن بورڈ واقعہ: نجی مال کا معذور نوجوان کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

Written by Peerzada M Mohin

چند روز قبل کراچی میں گرد کا طوفان آیا۔ طوفانی ہوائوں کے باعث نجی مال کے سائن بورڈ گرنے سے نوجوان عمر بھر کے لئے معذور ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی میں اچانک گرد کے طوفان اور طوفانی ہوا کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں پورے شہر نے مٹی کی چادر اوڑھ لی تھی، ایسی صورت حال میں حادثات بھی رونما ہوئے، ایسا ہی ایک حادثہ سید اشعر شاہ نامی شہری کے ساتھ پیش آیا، جس کے باعث وہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوا۔متاثرہ نوجوان نے نجی مال کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ ایف آئی آر کے متن میں مدعی نے موقف اپنایا کہ وہ مال میں بحیثیت سیلزمین ملازمت کرتا ہے، تیز ہوا کے باعث دروازے کے ساتھ دیوار پر لگایا گیا بڑا سائن بورڈ مجھ پر گرگیا۔ میں اس کے نیچے دب کر چیخنے چلانے لگا، موقع پر موجود مجھے لوگوں نے نکالا تو میں چلنے پھرنے سے قاصر تھا، مجھے اٹھا کر ایمبولینس کے ذریعے گلشن کے نجی اسپتال پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق اشعر کی ریڑھ کی ہڈی ایل ون میں فریکچر ہے، جس کے باعث وہ معذور ہوگیا ہے۔ والدین کا موقف تھا کہ ہم سفید پوش لوگ ہیں اپنے بچے کو ایک روز سے زیادہ مہنگے ہسپتال میں نہیں رکھ سکتے۔افسوسناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نجی مال کے خلاف شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوا، تاہم اب نجی مال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائن بورڈ گرنے سے معذور نوجوان کے علاج کی ذمہ داری نجی شاپنگ مال برداشت کرے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: