انٹرٹینمنٹ

والد کی وفات کے بعد سے ہی والدہ کی خواہش تھی میری شادی کردی جائے، ادا کارہ ونیزہ نے خاموشی توڑ دی

ماضی کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے 2010 میں اچانک شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ تے ہوئے کہاہے کہ والد کی وفات کے بعد سے ہی والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کردی جائے۔ماڈل ونیزہ احمد حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے۔ونیزہ احمد نے بتایا کہ مجھے شادی سے ہمیشہ سے ہی ڈر لگتا تھا کیوں کہ شادی آسان کام نہیں ہے لیکن والد کی وفات کے بعد سے ہی والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کردی جائے۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کو آج سے 25 سال پہلے سے جانتی ہوں، میری ان سے پہلی ملاقات دوست کے ذریعے اسلام آباد میں ہوئی تھی اور ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن پھر کچھ مسائل کے باعث وہ امریکا چلے گئے اور میں اپنے کیرئیر میں مشغول ہوگئی۔ونیزہ احمد نے کہاکہ پھر 22 سال بعد مجھے علی فیس بک پر ملے اور میں نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان میں ہیں، بعد ازاں انہوں نے مجھے گھر آکر پروپوز کیا، اس کے بعد میں نے استخارہ کیا جو بہت اچھا آیا اور پھر ہم نے کچھ ہی دن بعد شادی کرلی۔اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایک عام شادی کی خواہشمند تھی اور یہی وجہ تھی کہ شادی میں صرف قریبی دوستوں کو مدعو کیا۔خیال رہے کہ ونیزہ احمد نے 2010میں بزنس مین علی افضل ملک سے شادی کرلی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: