انٹرٹینمنٹ

پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کیلئے، شہریار منور کیفرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا

اداکار شہریار منور نے توہین آمیز خاکوں پر فرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا کی ہے کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کیلئے۔شہریار منور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معافی طلب کی۔سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر درج تھا کہ فرانس کے پاس اب بھی وقت ہے، معافی مانگ کر توبہ کرلے ورنہ ہم پورا پاکستان جلا کر راکھ کردیں گے۔اداکار نے پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک صارف نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس بات کا پتا نہ ہو اس میں بولا نہیں کرتے۔نصیب اللہ نامی صارف کے تبصرے کو شہریار منور نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ میرے بھائی کتنا پیارا نام ہے آپ کا نصیب اللہ، سبحان اللہ ،کیوں نہ اس رمضان نصیبوں کا فیصلہ اللہ کو کرنے دیں، کیوں نہ اس رمضان یہ اختیار رب کو لوٹادیں
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: