انٹرٹینمنٹ

کورونا کا شکار بالی ووڈ موسیقار کی حالت تشویشناک

Peerzada M Mohin
Written by Peerzada M Mohin

بالی ووڈ کے معروف موسیقار شرون راتھوڑ کی حالت کورونا وائرس کے باعث تشویشناک ہوگئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ کو بہترین گانے دینے والے شرون راتھوڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔موسیقار کے بیٹے سنجیو کے مطابق ان کے والد ابھی ونٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم سب ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔یاد رہے کہ شرون راتھوڑ نے معروف فلم عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں میں تقریبا 3 لاکھ کیس،2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: