Health

کورونا کیلئے طبی آلات کی کمی، حکومت کاورلڈ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ

کورونا کیلئے طبی آلات کی کمی، حکومت کاورلڈ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ

کورونا کے لیے طبی آلات کی کمی، حکومت نے ورلڈ بینک سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، ورلڈ بینک سے قرض کی مد میں ملنے والے 80 کروڑ روپے آلات کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک نے حکومت پنجاب کو پنجاب ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ کی مد میں قرض دیا تھا لیکن اب اس قرض سے کچھ فنڈز ہسپتالوں کے لیے نئے طبی آلات کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے، دستاویزات کے مطابق عالمی بنک کے فنڈز سے 151 وینٹی لیٹر اور 223 آٹو اکسیجن سلنڈر خریدے جائیں گے، جبکہ اسی فنڈ سے160بیڈ سائڈ مانیٹر اور 156 ایمبو بیگ سمیت دیگر ضروری میڈیکل آلات کی خریداری کی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کے حکام کے مطابق پچاس فیصد میڈیکل آلات عالمی بنک کے دیئے گئے قرض سے خریدے جا رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: