انٹرٹینمنٹ

بیٹ مین بھی کرونا کے شکنجے میں آگئے

Written by Peerzada M Mohin

برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن وائرس کا شکار

فلم’’دی بیٹ مین‘‘ کے ہیرو برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی
ہالی ووڈ فلم”بیٹ مین” اور “ٹوائی لائٹ‘ سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن بھی عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہو گئےجس کےنتیجےمیں فلم’بیٹ مین‘ کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ۔
عالمی وبا کے باعث مارچ کے وسط میں شوٹنگ بند کیے جانے بعد فلم “دی بیٹ مین” کی شوٹنگ تین روز قبل ہی شمالی لندن میں دوبارہ شروع ہوئی تھی اورابھی تین ماہ کی شوٹنگ باقی ہےجبکہ فلم کی ریلیز آئندہ سال اکتوبر میں متوقع ہے ۔
ادھر برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن اور وانر بروز سٹوڈیو کی جانب سے کرونا کے حوالے سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی ،، 34 سالہ رابرٹ پٹینسن کی آخری فلم “ٹینیٹ” گزشتہ ماہ 26 اگست کو ریلیز ہوئی ہے ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: