Showbiz

زاہد احمد اور صبا قمر کی فلم کے سیٹ سے تصویر وائرل

Peerzada M Mohin
Written by Peerzada M Mohin

معروف اداکار زاہد احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ساتھی اداکارہ، صبا قمر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ۔اداکاری کے شعبے کے دو بڑے نام زاہد احمد اور صبا قمر بہت جَلد ایک ساتھ فلم ‘ گھبرانا نہیں ہے’ میں نظر آ ئیں گے جس سے متعلق دونوں فنکاروں کے مداحوں میں خوب تجسس اور دونوں کو ایک ساتھ فلمی پردے پر دیکھنے سے متعلق بے تابی پائی جا رہی ہے۔فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر زاہد احمد کی جانب سے اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زاہد احمد پولیس کی وردی میں ہیں اور صبا قمر پاکستانی روایتی لباس میں ملبوس ہیں، دونوں فنکار چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے کسی جانب جا رہے ہیں اور ایک ساتھ خوب جچ بھی رہے ہیں۔زاہد احمد کا تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ‘عیدالفطر کی جانب آہستہ سے بڑھ رہے ہیں، انشا ء اللّٰہ۔جہاں زاہد احمد کی جانب سے ایک سنجیدہ سے کیپشن میں فلم کی جَلد عکس بندی کے مکمل ہونے سے متعلق خبر دی گئی ہے وہیں انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لوکیشن کی جگہ کا نام کورونا سے دور لکھ کر مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: