معروف اداکارہ،گلوکارہ وکمپئیرعینی طاہرہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ہمیشہ خوبصورت اور فٹ رہنے کے لیئے خود پر توجہ دیتی رہتی ہوں یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے ہمیشہ سکرین پر دیکھنا پسندکرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عینی طاہرہ نے کہاکہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خود کو ہمیشہ جوان رکھنا بھی ایک آرٹ ہے جس کے لیئے اچھی کاسمیٹکس اور ایکسرسائز کا بہت بڑا کردار ہے عینی طاہرہ کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا بہت خیال رکھتی ہوں کہ میک اپ کا کم سے کم استعمال کروں کیونکہ میری لک آرٹسٹک ہے اور مجھے اتنے زیادہ میک اپ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی یہی وجہ ہے کہ مجھے نزواانٹرنیشنل کاسمیٹکس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیاہے اور مختلف شہروں میںاس برانڈ کی لانچنگ تقریبات کا آغاز ہوچکاہے جس میں میں بطور ایمبیسیڈر شرکت کررہی ہوں اور میرے ساتھ شوبز سے وابستہ دیگر آرٹسٹ بھی شرکت کررہے ہیں گذشتہ دنوں فیصل آباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور سرگودھا میں اس کی تقریبات منعقدکی گئیں جس میں میرے ساتھ گلوکارہ میگھا جی،محمدریاض ،ایوب مرزا،انعام خان ودیگر شامل تھے۔عینی طاہرہ نے مذید بتایاکہ اس کے سی ای او ملک غلام نبی نے پاکستان کے دیگرشہروں میں بھی لانچنگ تقریبات بھی منعقد کی جائنگی جس میں ملک کے نامور فنکار،گلوکار و کامیڈین شرکت کریں گے۔
٭٭٭٭