انوشے عباسی کی بطور گلوکارہ پہلی بار کشمیر بیٹس میں شرکت

0

بہت ہی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ انوشے عباسی کو اب گلوکاری کی دنیا میں دنیا میں دیکھا جاسکے گا، وہ نئے شو کشمیر بیٹس میں بطو ر گلوکارہ اپنے پہلے گانے "پیر بلاوے "کے ساتھ شرکت کریں گی۔انوشے عباسی انتہائی سریلے گلوکار عمر شہزاد کے ساتھ کشمیر بیٹس میںپہلی بار اپنا گانا "پیر بلاوے "پیش کریں گی، جس کے لیے شائقین بے حد بے چینی سے منتظر دکھائی دیتے ہیں، کشمیر بیٹس ، کشمیر کوکنگ آئل کا پیش کردہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پسندیدہ ستاروں میں گلوکاری کے جذبے کو فروغ دینے او ران میں بحیثیت گلوکار کے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا اور عوام کوصحت مند تفریح کے مواقع پیدا کرنا ہے۔اپنے گلوکاری کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب کرکے بہت پرجوش ہیں، انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں یہ بہت سارے باصلاحیت افراد کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو شیئر کروں اور کچھ ایسی کارکرگدی کا مظاہرہ کروں جس کے بارے میں ہمیشہ سے ہی جذباتی رہی ہوں۔اس شو میں نہ صرف ہمارے 16پسندیدہ ستاروں کو مختلف روشنی میں دکھایا گیا ہے بلکہ 13نئے گانے بھی ریلیز کیے ہیں، ستاروں پر مشتمل یہ شو شہر کے ہر گلی کوچے میں موضوع گفتگو رہے گا، اس شو کی پیش کش اور ہدایت حارث قدیر نے دیں ہیں جبکہ موسیقی اور کمپوزیشن شانی حیدر نے دی ہیں۔ انوشے عباسی کے جاری ڈرامہ پریم گلی اور رقص ِ بسمل میں بلاک بسٹر پرفارمنس کے بعد ان کے پرستار اب ورطہ حیرت میں ہیں کہ آخر وہ اور کیا کام ہے جوہمہ جہت، سابق چائلڈ اسٹار، ماڈل اور ادکارہ انوشے عباسی نہیں کرسکتی ہیں، انھوں نے حال ہی میں ڈیجیٹل ورلڈ میں شارٹ فلم”ڈانسنگ ڈول”میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر شائقین سے خوب داد وصول کی ہے، انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ دلچسپ نئی راہیں تلاش کرتی رہے گیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: